ا لپوری ، شانگلہ میں اسٹامپ پیپرز نایاب

بدھ 04 اپریل 2018


ا لپوری( نما ئندہ مانند) شانگلہ میں اسٹامپ پیپرز نایاب ، ضلع میں دفتر و دیگر سہولیات ہونے کے باوجود محکمہ خزانہ ضلع شانگلہ کو اسٹامپ پیپر ،سروس سٹیمپ ، کورٹ فیس اور ٹکٹ کی فراہمی میں مسلسل ناکامی کا شکار ۔ عوام شدید مشکلات سے دوچار ۔ عوام کو درکار سٹامپ پیپرز سوات خزانہ سے لانا پڑتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ میں محکمہ خزانہ کے اسائش و ارائش سے اراستہ دفتر ہونے کے باوجود شانگلہ کے سات لاکھ سے زائد ابادی والے ضلع کو اسٹامپ پیپرز کی عدم فراہمی یہاں کے منتخب نمائندوں اور محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے، شانگلہ میں گزشتہ تین ماہ سے اسٹامپ پیپرز ، سروس سٹیمپ ، کورٹ فیس اور ٹکٹ ناپید ہوچکے ہیں ، سوات خزانہ لیت و لعل سے کام لیکر شانگلہ کے سٹامپ فروش کو کمی کا بہانہ بنا کر سٹامپ پیپر نہیں دے رہے ، جس کی وجہ سے شانگلہ میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک۔ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ ۔ صوبائی سیکرٹری خزانہ شکیل قادر۔ اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا ۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مد میں عوام کے مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan