ہنگو ، معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مزمت

بدھ 04 اپریل 2018


ہنگو(مانند رپورٹ) معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مزمت کرتے ہیں۔بھارت مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبانہ چاہتے ہیں۔بھارت نے ظلم کی ساری حدیں پار کر دیں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ معصوم کشمیریوں کی خود ارادیت کی بات کی ہے۔پاکستان کی اقلیتی برادری مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیر نصیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے قرار دادوں اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں لیکن اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری غیرت مند عوام اپنی حق کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں اورخواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ بھارتی ظلم کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے شروع سے کشمیری عوام کی خودارادیت ،آزادی اور حقوق کی بات کی ہے۔ پیر نصیب چند نے کہا کہ کشمیری عوام پر روز سینکڑوں جنازے اٹھا رہے ہیں لیکن کشمیریوں پر ظلم کی انتہاء کے بعد بھی بھارت کوتسکین نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہر غم میں برابر کے شریک ہے اور آزادی کی اس تحریک میں کشمیری مظلوم اور معصوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan