تخت بھائی ، نمایاں پو زیشن حاصل کرنے کے با وجود سکیم میں بری طرح نظر انداز

بدھ 04 اپریل 2018


تخت بھائی (نمائندہ مانند) فاٹا سے تعلق رکھنے والے ہو نہار طالبعلم دانیال حبیب قائد اعظم یو نیورسٹی میں نمایاں پو زیشن حاصل کرنے کے با وجود وزیر اعظم سکیم میں بری طرح نظر انداز کر دیئے گئے اور بی ایس پو لٹیکل سائنس میں سیلف فنانس سکیم کے تحت داخلہ لینے پر مجبور، وزیر اعظم پا کستان سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے دانیال حبیب ولد حبیب الرحمن نے وزیر اعظم پا کستان سے پر زور اپیل کی ہے۔ کہ میٹرک میں گیا رہ سو میں 928اور ایف ایس سی کے گیارہ سو میں 895نمبرات کے ساتھ نمایاں پو زیشن لینے کے با وجود اُنہیں قا ئد اعظم یو نیورسٹی اسلا م آباد کے بی ایس میں وزیر اعظم پا کستان کے مفت تعلیم سکیم کے زریعے داخلہ نہیں دیا گیا اور مجبورا سیلف فنانس سکیم کے تحت داخلہ لینا پڑا ۔جبکہ بی ایس پولٹیکل سا ئنس کے چار سمیسٹرز کے 4.0جی جی پی اے میں 4.0سکور کے ساتھ پہلی پو زیشن لینے کے با جود سیلف فنانس سکیم کے تحت داخلہ لینا پڑ ا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم پا کستان سے پر زور اپیل کی کہ نہ صرف ان کے اگلے چار سمیسٹرز کی فیس کی ادائیگی وزیر اعظم سکیم کی تحت کی جائے بلکہ پچھلے چار سمیسٹرز جس میں ان کی پہلی پو زیشن ہے کی فیس بھی ری ایمبرس کی جائے ۔ یاد رہے کہ دانیال حبیب ایچ آر سی اے بین الاقوامی مقابلے میں پا کستان کی نمائندگی کر کے گولڈ میڈل جیتنے خیبر پختونخواہ حکو مت کے سپانسر ڈ کو ئز مقابلے میں 60ہزار کیش انعام جیتنے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے کوئز مقابلے کے ونر اور ایف ایم 6.92ریڈیو کے کوئز مقابلے کے گولڈ میڈل جیتنے پر چار گولڈ میڈلز کے حامل ایوارڈ یافتہ طالب علم ہے جبکہ بی ایس پولٹیکل سائنس قا ئد اعظم یونیورسٹی کے چار سمیسٹرز میں ٹاپر ہے ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan