سخاکوٹ ، درگئی کے بازاروں میں صفائی مہم اور تجاوزات کے خاتمے کا آغاز

بدھ 04 اپریل 2018


سخاکوٹ (نمائندہ مانند) تحصیل درگئی کے بازاروں میں صفائی مہم اور تجاوزات کے خاتمے کا آغاز کر دیا گیا تحصیل ناظم درگئی عبد الرشید بھٹو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان اور تحصیل نائب ناظم درگئی حاجی اعظم خان نے جھاڑو پھیر کر افتتاح کیا جس کا مقصد بازاروں کی خوبصورتی اور سہولیات کی فراہمی ہے۔ اس موقع پر تحصیل ناظم کے قیادت میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں تاجر تنظیموں سمیت مختلف مکاتب فکر کے آفراد نے شرکت کی واک کے دوران آگاہی مہم سے متعلق بینر بھی اُٹھائے گئے تھے۔ اس دوران تحصیل ناظم نے ٹی ایم اے اہلکاروں کو بر لب ہر قسم کے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے ،تمام وکانوں کو ایک رنگ میں کرنے اور عوام کو درپیش ہر قسم کے مسائل کے احکامات جاری کئے تحصیل ناظم نے صفائی مہم کو بھرپور کامیاب بنانے کے لئے تاجر برادری سے تعاون کی آپیل کی۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan