سوات ، پبلک لا ئیزون کمیٹیوں کو از سر نو فعال کیا جائے گا

جمرات 05 اپریل 2018


سوات (مانند رپورٹ) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحدمحمود (پی ایس پی )نے تھانہ رحیم ابادمیں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کے ذریعے علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل کرکے متفقہ طور پر ان مسائل کا مستقل حل تلاش کرنا اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے کر دو طرفہ تعاون کے ذریعے علاقائی امن کو برقرار رکھنا ہے۔کھلی کچہری میں مختلف علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلعی و تحصیل کونسلرز اور دیگر شرکاء نے ڈی پی او کے سامنے مقامی پولیس کے حوالے سے مسائل پیش کئے اور پولیس نفری میں اضافے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس کیساتھ وابستہ شہریوں کے بعض مسائل و تجاویز پر فوری احکامات جاری کئے جبکہ دیگر انتظامی اداروں سے وابستہ عوامی مسائل و شکایات کو متعلقہ حکام تک بہم پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال اور عزت و آبروکی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی عزت نفس کو مجروح کرنے کہ ہر عمل کی بھر پور حوصلہ شکنی کیجائے گی۔انہوں نے کھلی کچہری کے شرکاء سمیت شہر میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے افراد سے اپیل کی کہ وہ پولیس فورس کے ملازمین سے وابستہ شکا یات انکے نوٹس میں لائیں۔ ضلعی پولیس سربراہ کی حیثیت سے وہ عوام کے تمام مناسب مسائل و شکا یات کا ہر حد تک ازالہ کریں گے۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چوڑی جائے گی اور پولیس عوام کے ما بین مربوط تعلقات اور دوطرفہ تعا ون کو فروغ دیکر علاقائی سطح پر مجرمانہ سر گرمیوں کے مؤثر سد باب کی خاطر جامع اقدامات یقینی بنائے جا ئیں گے تا کہ شہر میں امن و آشتی کی فضاء برقرار رکھی جا سکے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan