ہنگو ، پولیس سماج دشمن عناصرکے خلاف متحرک

جمرات 05 اپریل 2018


ہنگو ( نمائندہ مانند) ہنگوپولیس سماج دشمن عناصرکے خلاف متحرک۔کامیاب کاروائی میں خطرناک مطلوب دہشت گرد صادق شاہ گرفتار۔ملزم انتہائی سنگین نوعیت کے دہشت گردانہ واقعات میں پولیس کومطلوب تھا۔محلہ سالارمیرٹل میں بھی ٹل پولیس نے دیسی شراب کی فیکٹری پرچھاپہ مارکر31لیٹردیسی شراب برآمد کرکے ملزم الطاف احمدکورنگے ھاتوں دھرلیا۔تفصیلات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوآصف گوہرکی خصوصی ہداہت پرڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں ایس ایچ اوٹل جمشیدخان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ناکہ بندی کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری مجرم دہشت گردصادق شاہ سکنہ یوسف خیل ٹل حال خاپیانکہ کرم ایجنسی کوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق صادق شاہ سال 2009سے پولیس کوانتہائی سنگین نوعیت کے دہشت گردانہ مقدمات میں سمیت قتل،اقدام قتل،پولیس مقابلوں،سرکاری املاک کونقصان پہنچانے جیسے مقدمات کے دفعات 3/4exp sub act,/5exp sub act,/324/353/427/148/149میں پولیس کومطلوب تھا۔دوسری جانب مخبرکی اطلاع پرایس ایچ او جمشیدخان نے ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں پولیس نفری کے ہمراہ ٹل محلہ سالارمیرمیں ایک مکان پرچھاپہ مارکرکامیاب کاروائی میں دیسی شراب کے31لیٹرمقداربرامدکرکے مزکورہ مکان میں دیسی شراب بنانے کے سازوسامان والات بھی قبضے میں لیکر ملزم الطاف احمدکورنگے ہاتھوں موقع پرحراست میں لے لیا۔ڈی پی اوہنگوآصف گوہر نے اس حوالے سے کہا کہ سماج دشمن عناصرکوکہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔انھوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت ہے اورجرائم کی دنیا سے وابستہ عناصرکے خلاف ہنگوپولیس کے حوصلے نہایت بلندہیں۔انھوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصرخواکتنے ہی طاقتورہوں قانون کے آ ہنی شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan