تخت بھائی ، جلالہ گریڈ سٹیشن کے گھیراو کرنے کا اعلان

جمرات 05 اپریل 2018


تخت بھائی ( نمائندہ مانند) تحصیل تخت بھائی یو سی جہانگیر آباد کے عوام نے جہانگیر آباد فیڈر پر ایک ہفتے کے اند ر اندر کام شروع کرنے کا مطالب کرتے ہوئے کام شروع نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلا نے اور جلالہ گریڈ سٹیشن کے گھیراو کرنے کا اعلان کر دیا ۔اس سلسلے میں یوسی جہانگیر آبادکی عما ئدین علاقے کا احتجاجی اجلاس ایکشن کمیٹی کا چیئر مین اور سینئر قانون دان جمشید خان ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ منعقد ہوا ۔ جس میں عمائدین علاقہ منتخب بلدیاتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسلر تخت بھائی حاجی وارث خان،وی سی ناظمین شہزاد میر ، قاسم جان اور دیگر نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت اور واپڈا حُکّام کے دعووں کے باوجود فیڈر پر کام شروع نہ ہو سکا۔ جس کی وجہ سے یو سی جہانگیر آباد اور گرد نواں کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ خاص کر گر میوں کی مو سم میں طلباء طالبات اور نمازیوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں عوام کی بار بار احتجاج اور مطالبوں پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ جس کی وجہ سے علاقے کے عوام اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہے۔ انہوں نے خبر دارکیا کہ حکومت اور واپڈا حُکّام نے ایک ہفتے کے اندر اند جہانگیر آباد فیڈر پر کام شروع نہ کیا گیا تو علاقے کے عوام جلالہ گریڈ سٹیشن کا گھیراو کرنے پر مجبور ہونگے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan