ہنگو , ڈی پی او کاصحافیوں کے ہمراہ دورہ پریس کلب

جمرات 05 اپریل 2018


ہنگو ( نمائندہ مانند) ڈی پی او ہنگو کاصحافیوں کے ہمراہ دورہ ہنگو پریس کلب ۔ مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کو ہر وقت الرت رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو آصف گوہر نے ہنگوکے سنئیر صحافیوں صدر ہنگو پریس کلب میاں سیف الاسلام ،صدر ہنگویونین آف جرنلسٹس اسرار احمد اورکزئی ، محمد فخر کاکاخیل ،ذاہد اللہ بنگش سمیت دیگر صحافیوں کے ہمراہ نئے تعمیراور فعال ہونے والے ہنگو ڈسٹرکٹ پریس کلب کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر ڈی پی او ہنگو نے صحافیوں کے ہمراہ پریس کلب ہنگو کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا جبکہ پریس کلب میں تعینات پولیس اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دئیے۔دورے کے موقع پر ڈی پی او ہنگو آصف گوہر نے کہا کہ صحافی معاشرے کا چوتھا ستون ہے اور کسی بھی ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ کامیاب معاشرے میں صحافیوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم کو معاشرے کی بہتری کے لئے استعمال میں لائیں اور جرائم کے روک تھام میں پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لئے تمام تر وسائل اور توانائیاں بروے کار لائیں گے۔ اس موقع پرسنئیر صحافیوں میاں سیف الاسلام کاکاخیل اور اسرار احمد اورکزئی نے ڈی پی او ہنگو آصف گوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan