ہنگو میں جاری آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر

ہفتہ 07 اپریل 2018


ہنگو (مانند رپورٹ) ضلع ہنگو میں جاری آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ۔ فائنل میچ میں پاڑاچنار کلب نے کوہاٹ شنواری الیون کو دو گول سے شکست یکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل می جاری آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا۔ فائنل میچ پاڑا چنار کلب اور کوہاٹ شنواری کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاڑاچنار کلب نے کوہاٹ شنواری کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فائنل میچ کے موقع پر تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس کے مہمان خصوصی لوکل گورنمنٹ ایمپلائزر ایسوسی ایشن صوبائی رہنما اور سابقہ شاہین فٹ بال کلب ٹل کے سینٹرفارورڈ نثارمحمدخان تھے۔ٹورنامنٹ فائنل میچ میں تحصیل ٹل مختلف علاقوں سمیت اورکزئی ،کرم ایجنسی اور وزیرستان کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے خطاب کے بعد ونر ٹیم کو ٹرافی دی جبکہ ونر اور رنر اپ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کئے۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan