باجوڑ ، کامرس کالج میں 4سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے پر اتفاق

ہفتہ 07 اپریل 2018


باجوڑایجنسی (نمائندہ مانند) گورنمنٹ کامرس اینڈ سائنسز کالج خار کے پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی اور پروفیسر شان زیب پر مشتمل دو رکنی وفد نے ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں کئی مسائل زیر بحث آئے ، ملاقات میں طے پایا گیاکہ گورنمنٹ کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کالج باجوڑ میں 4 سالہ بی ایس پروگرام شروع کیا جائے گا۔اس سلسلے میں الحاق کے لیے مطلوبہ فیس بھی جمع کردی گئی۔ بہت جلد یونیورسٹی کی ٹیم کامرس کالج خار کا دورہ کرے گی۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر بخت منیر نے امید ظاہرکی کہ اس سیشن میں انشاء اللہ بی ایس کامرس میں بھی داخلے ہونگے۔ اب باجوڑ کے طلبہ کو بی ایس ڈگر کے لیے باجوڑ سے باہر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ بی ایس کی ڈگری اب ان کو ان کے گھر کے دہلیز یعنی گورنمنٹ کامرس اینڈمینجمنٹ سائنسز کالج خار میں بھی کرائے جائیں گے۔ طلبا ء اور عوام نے ڈائریکٹر فاٹا ارشد فاروق ، ڈپٹی ڈائریکٹر زرغون شاہ ، چیف ایف ڈی اے اور وی سی ملاکنڈ یونیورسٹی اور باجوڑ کامرس کالج کے پرنسپل بخت منیر صاحب آبادی کے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan