باجوڑ ، لائیوسٹاک کا ڈاکٹروں کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 07 اپریل 2018


باجوڑایجنسی (نمائندہ مانند) باجوڑایجنسی سول کالونی خار میں محکمہ لائیوسٹاک کے جانب سے ڈاکٹروں کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ایجنسی بھر سے بڑی تعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔اس ورکشاپ میں ٹرینر ڈاکٹر شاہ ولی خان اور ڈاکٹرنظام الدین خان تھے ،اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لائیو سٹاک باجوڑ ڈاکٹراحمد یونس خان نے اس ورکشاپ کی خود نگرانی کی ۔ اے ڈی لائیو سٹاک نے ڈاکٹروں پرزور دیا کہ آپ معاشرہ میں سب سے زیادہ ذمہ دار لوگ ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے آپ کے شخصیت کے بارے کسی کو علم نہیں ہیں ۔ اس وجہ سے آپ کو اپنی ذمہ داری کا احساس بہت ضروری ہے ۔عوام میں یہ مشہور ہوا کہ جب کسی چیز کو آگ سے پکایا جائے اس سے کوئی نقصان نہیں ہیں ۔لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں ہیں ۔ انتراکس ایک وائر س ہے جو اپنے آپ کو ایک خول میں بند کرتا ہے جس کو آگ سے کوئی نقصان نہیں ہوتا اور سب سے پہلے جب کوئی جانور مر جاتا ہے ۔تو سب سے پہلی اس کے گوشت میں ہاتھ لگ جاتے ہیں ،جس سے گھر میں اکثر خواتین متاثر ہوجاتی ہے ۔ اے ڈی لائیو سٹاک باجوڑ ڈاکٹر احمد یونس خان نے کہا کہ ہم اس کے بعد ایجنسی بھر میں تمام بازاروں میں چیکینگ نظام بنانے پر غور کررہے ہیں ۔ہم ان قصائیوں کے خلاف کاروائی کرینگے جو جانورں کے چھوٹے بچوں کو ذبح کرتے ہیں ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan