شرینگل ، اساتذہ تعلیمی سال کا آغاز ایک نئے عزم کے ساتھ

ہفتہ 07 اپریل 2018


شرینگل (نمائندہ مانند)اساتذہ تعلیمی سال کا آغاز ایک نئے عزم کے ساتھ کرے۔گیارہ اپریل کو شرینگل بازار میں سب ڈویژن کا سب سے بڑا داخلہ مہم واک کا انعقاد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سب ڈویژنل ایجو کیشن آفیسر محبوب الرب نے کیا ہے۔وہ شرینگل میں نئے تعلیمی سال کیلئے ایجوکیشن ایکشن پلان کی تیاری کیلئے بلائے گئے اساتذہ کی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سب ڈویژن کے تمام سکولوں میں سو فیصد داخلہ یقینی بنانے کیلئے اسا تذہ اپریل کے مہینے میں بھر پور مہم چلائے۔اس سلسلے میں سب ڈویژن کا سب سے بڑا داخلہ مہم واک کا انعقاد شرینگل بازار میں انعقاد کیا جائے گا۔جس میں اے سی شرینگل، محکمہ ایجو کیشن کے افسران ،طلبا ،اساتذہ اور سول سوسائٹی کے افراد شرکت کرینگے۔انہوں نے اساتذہ کو سکولوں میں ہنگامی بنیادوں پر تبدیلی لانے کیلئے اقدامات کرنے اور سکولوں میں جاری تعمیراتی کاموں کی ایک ہفتہ میں تکمیل کی بھی ہدائت کی۔انہوں نے کہا کہہمارے کام کو محور بچے ہیں ۔اور ہر حال میں ان بچوں کی بہترین تربیت کیلئے تمام وسائل کا استعمال کرینگے۔انہوں نے والدین سے بھی آئندہ نسل کی بہتری کیلئے محکمہ ایجو کیشن کے ساتھ تعاؤن کی اپیل کی۔ان کا کہنا تھا کہ امسال اساتذہ،چوکیدار،ہیڈ ٹیچر اور طلباء کے کار کردگی کا خصوصی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔بہترین کار کر دگی پر ان کو بیسٹ پر فار منس ایوارڈ دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عزم رکھتے ہیں کہ اساتذہ کے تمام مسائل کو حل کیا جائے۔لیکن اس کے بدلے میں اساتذہ کرام اپنے صلا حیتوں کو نو نہالان قوم کی کردار سازی پر صرف کرنا ہو گا۔اجلاس میں اے ایس ڈی ای او سلطان المک نے ایجو کیشن ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے اسا تذہ سے تجاویز جمع کیئے۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan