درگئی ، پاک فوج اورپولیس کے حق میں پاکستان زندہ بادریلی

ہفتہ 07 اپریل 2018


درگئی (مانند رپورٹ) ملک کے دیگرشہروں کی طرح ملاکنڈتحصیل درگئی میں بھی پاک فوج اورپولیس کے حق میں پاکستان زندہ بادریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت سماجی کارکنان وپی ٹی آئی کے رہنمایعقوب خان،محمدرسول ،ممبرتحصیل کونسل درگئی سبزعلی خان ،سول ڈیفنس کے حاجی نورمحمدشاہ ،عبدالرحمان،شیرمحمدخانجی اوردیگرکررہے تھے ۔پاکستان زندہ بادریلی میں علاقے کے سیاسی وسماجی حلقوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج ،پولیس زندہ باد،پاکستان زندہ اورملکی سیکورٹی اداروں کے حق میں نعرے درج تھے ۔ریلی کے شرکاء نے درگئی کے مین چوک سے لیکرنادرآفس درگئی تک چکرلگایااوراس موقع پر پاک فوج زندہ بادوپاکستان زندہ کے فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے ۔ریلی کے اختتام پر مقررین نے کہاکہ پاک فوج اورپولیس نے حالیہ جاری دہشت گردی کوختم اورملکی امن واستحکام کیلئے بیش بہاقربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔آج ہم اپنے علاقوں میں محفوظ زندگی اوربلاخطرکاروبارکررہے ہیں جوکہ پاک فوج اورپولیس کے ان لازوال قربانیوں کے بدولت ہے ۔انہوں نے عوام پرزوردیاکہ چندسازشی عناصراورملک دشمن عناصرکے خالی خولی نعروں پریقین نہ رکھیں جن کامقصد ملکی اداروں اورعوام کے مابین تناؤ پیداکرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملکی عوام اوربالخصوص صوبہ خیبرپختونخواملاکنڈڈویژن کے عوام کو اپنے ملکی سیکیورٹی اداروں کاشکریہ اداکرناچاہئیے جنہوں نے اپنے جانوں کی قربانیاں دیکر علاقائی امن واستحکام کوبرقراررکھااورملک دشمن وسماج دشمن عناصرکے سرکوبی میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہاکہ علاقہ عوام پاک فوج اورملک کے دیگرسیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورہرآڑے وقت میں کسی بھی مالی وجانی قربانیوں سے دریغ نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل اس علاقے پر اغواء کاروں ،منشیات فروشوں اوردیگرجرائم پیشہ مافیاکاراج تھاجن کے ڈھائے ہوئے مظالم وناانصافیوں نے علاقہ کوپاک فوج نے چھٹکارادلاکر ان جرائم پیشہ اورڈرگ مافیاکانیٹ ورک مکمل طورپرختم کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ علاقائی امن وآمان اورمعاشرتی برائیوں کے خاتمے میں پاک فوج کاکردارمثالی رہاہے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan