کبل ، رنگین سوات انٹر یوسی صفائی مقابلے اختتام پذیر

ہفتہ 07 اپریل 2018


کبل (مانند روپورٹ) تحصیل کبل پاک فوج کے زیر اہتمام رنگین سوات انٹر یوسی صفائی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جہاں پر یونین کونسل دیولئی نے پہلی،یونین کونسل شاہ ڈھیرئی نے دوسری ،یونین کونسل کالاکلے نے تیسری،یونین کونسل توتانوبانڈئی نے چوتھی ،یونین کونسل ٹال نے پانچویں جبکہ یونین کونسل قلاگے نے سب سے آخری یعنی چھٹی پوزیشن حاصل کی اس حوالے سے کتیاڑ خان بابا سٹیڈیم پر ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ٹی ایم او کبل عرفان خان،سابق ایم پی اے وقار خان،ضلعی کونسلر طارق خان،سینیٹری سپروائزر اختر اقبال،وی ڈی سی چئیرمین اختر علی خان،محمد رسول خان ،حضرت علی شاہ،معراج علی ،سردار علی عرف طوطی،انور،دیولئی بازار صدر عمر ذادہ سمیت عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وقار خان،عرفان خان اور دیگر مقررین نے صفائی ستھرائی پر تفصیلی بحث کی اور کہا کہ صفائی نصف ایمان اور بیماریوں سے نجات کا واحد ذریعہ ہے بحیثیت مسلمان ہم سب پر فرض ہے کہ ہم اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھنے کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اگر انفرادی طور پر ہم سب صفائی ستھرائی کو عادت بنا دینگے تو پورا ملک خصوصا سوات حقیقی معنوں میں جنت کا ٹکڑا بن جائے گا انہوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے امن برقرار رکھنے سمیت لوگوں میں صفائی بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے آخر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر یونین کونسل دیولئی کے وی ڈی سی چئیرمین اختر علی خان،محمد رسول خان اور عمر ذادہ کو ونر ٹرافی دی گئی جبکہ دوسری پوزیشن پر یونین کونسل شاہ ڈھیرئی کے معرا ج علی کو رنر اپ ٹرافی سے نوازا گیا ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan