بٹ خیلہ ، ایپکا اور آل کوارڈنیشن کونسل کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت

پیر 09 اپریل 2018


بٹ خیلہ ( نمائندہ مانند) پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا نے ایپکا اور آل کوارڈنیشن کونسل کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کر دی ہے جبکہ20اپریل کے پشاور اور27اپریل کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنوں میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین محکمہ مواصلات کی صوبائی کا بینہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر گل زمین منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر حاجی سید غفار شاہ نائب صدور گل نجب حبیب نواز شاہنوار اور شجاع الدین کے علاوہ جنرل سیکر ٹری شہریار صابرڈپٹی جنرل سیکر ٹری قیصر خان جائنٹ سیکر ٹری ناصر خان چیئرمین محمد سرور سمیت مختلف اضلاع کے صدور وجنرل سیکر ٹریزنے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں کوارڈنیشن کونسل کی جانب سے بھیجے گئے چارٹر آف ڈیمانڈپر تفصیلی بحث کی گئی اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا اس موقو پر متفقہ فیصلہ کیا گیا چیئرمین آل پاکستان کلر ک ایسوسی ایشن اسلم اور صدر کوارڈنیشن کو نسل کی قیادت میں 20اپریل کو پشاور جبکہ27اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں بھر پور شرکت کریں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اجلاس میں متفقہ قراردادوں کے ذریعے پروموشن کے موجودہ فرسودہ نظام ختم کرکے ٹائم سکیل کے تحت پروموشن کے اجرا ء، تمام ایڈہاک ریلیف کو بیسک پے میں ضم کرنے بنوولنٹ فنڈ فورڈمیں تمام محکموں کے ملازمین کو یکساں نمائند گی دینے، محکمہ سی اینڈ ڈبلیومیں روڈ گینگ کی جلد بحالی، جبکہ روڈ انسپکٹرزپروموشن میں ڈپلومہ ہولڈراور بی گریڈ کا کوٹہ5% سے بڑھاکر 15% کرنے سن کوٹہ گریڈ ایک سے سولہ تک25%سے بڑھاکر50% کرنے،گروپ انشورنس سے یکساں سے استفادے،تمام محکموں کے ملازمین کے سی پی فنڈز کو جی پی فنڈزتبدیل کرنے، ہاؤس رینٹ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے،محکمہ صحت کے تاحال محروم ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے اور میڈیکل فیکلٹی ومحکمہ اوقاف کے ملازمین کو ریگولر کرنے وغیرہ کی منظوری دی گئی۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan