چارسدہ ، ڈوبنے والے دو طالبعلموں کی نعشیں مل گئی

پیر 09 اپریل 2018


چارسدہ (مانند رپورٹ) تین روز قبل دریائے کابل میں سردریاب کے مقام پر ڈوبنے والے دو طالبعلموں کی نعشیں مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تین دن قبل سردریاب پکنک سپاٹ میں پشاور سے آئے ہوئے دینی مدرسہ کے طلبہ کی کشتی الٹنے سے دو طالبعلم اسامہ اور یاسر ڈوب گئے تھے جس کی تلاش جاری تھی ۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے طالبعلم اسامہ کی نعش چارسدہ جبکہ یاسر کی نعش نوشہرہ کلاں میں دریا سے نکال لی گئی ۔ دونوں طالبعلموں کی نعشیں ان کے لواحقین کے حوالہ کر دی گئی جبکہ ڈی جی ریسکیو 1122نے اہلکاروں کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan