چارسدہ ، تھرڈ ائیر کے طالبعلم کو کلہاڑیوں سےقتل کر دیا گیا

پیر 09 اپریل 2018


چارسدہ (مانند رپورٹ) تھرڈ ائیر کے طالبعلم کو رقم کے تناذعہ پر کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدود سہ پاؤ میں مبینہ ملزم قاسم نے 21 سالہ نوجوان مدثر کو گھر بلا کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے قتل کر دیا۔ تھانہ پڑانگ کے ایس ایچ او منظور خان نے اندھے قتل کیس کو ٹریس کرکے ملزم قاسم کے گھر سے الہ قتل بر آمد کر لیا۔ مقتول مدثر تھرڈ ائیر کے طالب علم تھے جبکہ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan