سخاکوٹ ، ڈینگی مچھروں و احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام

پیر 09 اپریل 2018


سخاکوٹ (نمائندہ مانند) ڈینگی مچھروں اور ڈینگی بخار سے لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میںیونین کونسل سخاکوٹ جد ید ویلج کونسل خرکی ڈھیری آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور علاقے کے عمائدین سمیت ویلج سیکرٹری نعمان خان نے شر کت کی ۔واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھیں جس پر ڈینگی مچھروں اور بخار سے بچاؤ کے اختیاطی تدابیراور ہدایات درج تھیں۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں محمدواسع اور پیر عمراد حسین نے کہاکہ ڈینگی مرض ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جبکہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اختیاط علاج سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ صاف پانی اور پانی کی ٹینکی، بالٹی، ڈرم وغیرہ ڈھانپ کر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ واٹر کولر، ائیر کولر فین اور گملوں میں پانی نہ رہنے دیں ۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے ارگرد کے ماحول کو پاک صاف رکھیں۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan