ٹل ، سکول پک اپ پر بھاری ٹریل چڑھنے لگا

پیر 09 اپریل 2018


ٹل (مانند رپورٹ) ٹل کے نواحی گاؤں میں سکول پک اپ پر بھاری ٹریل چڑھنے لگا 8سالہ طالب علم موقع پر جان بحق پولیٹیکل انتظامیہ نے افغانستان سے انے والے ٹریلر ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا ۔ واقعات کے مطابق ٹل کے نواحی گاؤں میں واقع لوئر کرم کے علاقہ چار خیل گاؤں میں افغانستان سے انے والے مال برادار بھاری ٹریلر سکول پک اپ پر چڑھنے لگا جسے نتیجے میں پک اپ پر سوار سکولے کے 8 سالہ طالب علم عقل جان ولد داؤد جان سکنہ افغانستان مہاجر کے سر میں شدید چھوٹ لگنے سے موقع پر جان بحق ہوا عینی شاہدین کے مطابق مال برادار ٹریلر افغانستان سے کرم ایجنسی کے راستے وطن عزیز کے دور افتادہ شہروں کے لئے روانہ تھا کہ وہ تیز رفتاری کے باعث سکول کے پک اپ کے ساتھ ٹکرانے لگا۔ ادھر قبائلی عام نے اپنی مدد اپکے تحت زخمی طالب علم کو قریبی ہسپتال پہنچایا مگر سر میں چھوٹ لگنے سے بچہ موقع پر جان بحق ہوا۔ ادھر پولیٹیکل انتظامیہ نے ٹریلر ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کرکے جیل پہنچا دیا واضح رہے کہ حادثے کا شکار 8 سالہ چھٹی جماعت کا طالب علم باشاہ کوٹ گاؤں میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ کرم ایجنسی میں جنگل کے قانون کے نفاذ کے باعث اکثر بیشتر سڑک حادثات معمول کے مطابق بن چکی ہے اور پرسان حال کوئی نہیں ہے۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan