چارسدہ , دریاؤں میں تیرنے پر پابندی عائد

پیر 09 اپریل 2018


چارسدہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے کہا ہے کہ دریاؤں میں تیرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلے میں دفعہ 144نافذ کر دیا ہے ۔ سردریاب میں جو واقعہ رونماہو اآئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ جرنلسٹ کے پروگرام ملاقات میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ دریائے کابل میں سردریاب کے پکنک سپاٹ پر تمام کشتیوں کی رجسٹریشن کرائی جائیگی اور کشتی چلانے والوں کیلئے تعلیم کی شرط رکھی جائیگی اور ان کا باقاعدہ طور پر میڈیکل چیک اپ کیا جائیگا کہ وہ جسمانی طور پر معذور نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کشی چلانے والوں کو لائف جیکٹس کی فراہمی کے ساتھ اکسیجن سلینڈر کی دستیابی یقینی بنانا ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات سے فور ی نمٹنے کیلئے تربیت یافتہ غوطہ خوروں کو سرکاری طور پر بھرتی کئے جائینگے ۔ ریسکیو 1122کو موبائل ایمرجنسی رسپانس یونٹ فراہم کر دی گئی ہے جو کہ چار بیڈ اور طبی سہولیات سے لیس ہے ۔ بجٹ کو صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی ہے 10اپریل تک بجٹ ریلیز ہو جائیگا۔ سرکاری محکموں کے آفسران کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تعاون کا پابند بنایا گیا ۔ چارسدہ میں 90بند سکولوں کے ساتھ ساتھ فرنیچر کی فراہمی بھی ٰیقینی بنادیا گیا پولیو کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پولیو پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا اور بہت جلد چارسدہ کو پولیو فری ضلع بنایا جائیگا۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan