الپوری ، سازش کے تحت انتقامی سیاست ناقابل قبول ہے، ناظم شانگلہ

منگل 10 اپریل 2018


الپوری (مانند رپورٹ) ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت انتقامی سیاست ناقابل قبول ہے ،مسلم لیگ عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہوئی ہے ،شانگلہ میں اپوزیشن اپنی سیاست چمکانے کیلئے ضلع کے سالانہ ترقیاتی فنڈز پر حکم امتناعی حاصل کردی ہے جس کی وجہ سے ترقیاتی کام تاخیر کا شکار ہورہا ہے، ہم نے ضلع کے اے ڈی پی میں ہر یونین کونسل کے بنیادی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فنڈز مختص کئے ہیں ۔جس سے واضح ہے کہ مسلم لیگ شانگلہ کی ترقی کیلئے کوشاں ہے ، مخالفین محض پراپیگنڈوں اور بے بنیاد تبصروں کے بجائے ہمارے کئے گئے منصوبوں کااعتراف کریں ۔وہ یونین کونسل اوپل کے علاقے چاٹ کے لنک روڈ کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر درجنوں افراد نے بھی مسلم لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ افتتاحی تقریب سے مسلم لیگ کے رہنماء تحصیل کونسلر اوپل محمد عارف خان ۔ملوک خان اور دیگر لیگی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ شانگلہ کی ترقی مسلم لیگ کی بدولت ہے ۔ انھوں نے ضلع کونسل شانگلہ میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شانگلہ ضلع کونسل میں اپوزیشن نے سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر عدالت سے حکم امتناعی حاصل کی ہے جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے مسلسل تاخیر کے شکار ہورہے ہیں ، جنھوں نے حکم امتناعی لی ہے وہ شانگلہ کی ترقی کے خلاف ہے ، ہمیں بغض اور حسد کی سیاست کے بجائے عوامی خدمت کی سیاست کرنی ہوگی تو تب شانگلہ ترقی کے راہ پر گامزن ہوگی ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan