بٹ خیلہ ، ایمپلائیز کوارڈنیشن کونسل کے پی کے کا پا رلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤکا اعلان

منگل 10 اپریل 2018


بٹ خیلہ ( نمائندہ مانند) آل گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈنیشن کونسل خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے 19اپریل کو صوبائی اسمبلی اور 27اپریل کو پا رلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤکا اعلان کر دیا جبکہ احتجاجی پروگرام کی کامیابی کیلئے کونسل کا ہنگامی اجلاس13اپریل کوڈی سی آفس پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت ایپکا کے مرکزی چیئر مین اور کونسل کے صوبائی صدر حاجی اسلم خان کریں گے کوارڈنیشن کو نسل کے صوبائی سینئر نائب صدر گل زمین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور اور اسلا�آباد کے احتجاجی دھرنے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انھوں نے کوارڈنیشن کونسل میں شامل تنظیموں یونینز اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ کونسل کے اس اہم اجلاس میں اپنی بر وقت شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ باہمی مشاورت سے احتجاجی شیڈول پر کامیابی سے عمل درآمد کیا جاسکے اور چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے راہ ہموار ہو سکے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan