کبل ، سہ ماہی مہم کے حوالے سے کبل آفس میں جر گہ منعقد

منگل 10 اپریل 2018


کبل (مانند رپورٹ) چیف سیکرٹری کی ہدا یت پر پوری صوبہ خیبر پختونخواہ میں جا ری سہ ماہی مہم کے حوالے کبل TMAآفس میں ایک جر گہ منعقد ہوا جس میں تحصیل کبل میں جا ری صفائی مہم کے حوالے مختلف تجاویز پر بحث کی گئی جس میں تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد ، TMOعرفان خان ، تحصیل نا ئب نا ظم حنیف خان ، ضلعی ممبران ،تحصیل کونسلران ویلج نا ئیبر ہو ڈ نا ظمین تا جر رہنماؤں سمیت مختلف سرکاری نمائندوں نے شر کت کی جر گے سے خطاب میں تحصیل نا ظم نے کہا کہ پوری صوبے میں جا ری سہ ما ہی صفائی مہم جو کہ ایک اپریل سے شروع ہو چکا ہے 30جون تک جا ری رہے گا جس کے بعد پہلی پو زیشن حا صل کرنے والوں کو 3کروڑ ،دوسری پو زیشن کو 2کروڑ جبکہ تیسری پوزیشن لینے والے کو 1کروڑ روپے انعام دیا جائیگا جس کیلئے تمام لو گ اس صفائی مہم میں بھر پور حصہ لے ACکبل نے اپنے خطا ب میں کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ما حول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشتر کہ ذمہ دا ری ہے شہر کی صفائی حکومت وقت نے لیا ہے لہٰذا تمام سر کا ری و غیر سرکاری اداروں ، تمام مکا تب فکر کے لو گوں اور خا ص کر مسا جدوں کی آئمہ کرام کو بھی دعوت دینگے کہ صفائی کے اس مہم میں بھر پور حصہ لیا جائے اور اپنا کر دار ادا کریں اس موقع پر منتخب بلدیا تی نمائندوں ، تا جر برادری نے شکایا ت کے انبار لگا دئیے اور کہا کہ ADبلدیات سوات کے لئے موزون نہیں اور نہ صفائی کے حوالے مخلص ہے ADبلدیات کہ اس جر گے میں غیر موجودگی افسوس نا ک ہے انہوں نے مزید کہا کہ بیو ٹی فیکشن کے لئے آئے ہوئے رقم میں ویلج کونسلوں کو صفائی کی مد میں حصہ دیا جائے اور بیو ٹی فیکشن کی مد میں جا ری کام میں نا قص میٹریل اور غیرمعیا ری کام پر نو ٹس لے کر اپنی مدد آپ کے تحت کام کے بجائے سر کاری محکمے اپنے کاموں میں مخلص ہو کر متعلقہ محکمے اپنے کارکر دگی دکھا کر جا ری ترقیا تی کاموں کی زد میں آئے ہوئے بجلی کھمبے نکال کر دوسری جگہ منتقل کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ با زاروں میں تجا وزات کے خا تمے سمیت تحصیل کبل میں خوڑ کے حدودات میں غیر قا نونی آبادیوں کے خلا ف آپریشن کیا جائے انہوں نے کہا کہ با زاروں میں لو گوں نے سڑک کے کنارے ریت ، مٹی ، با جری وغیرہ ڈا ل دی ہے نو ٹس لینے سمیت تعمیر شدہ اور زیر تعمیر پلا زوں میں پارکنگ یقینی بنائے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائے تا کہ سڑکوں کے کنارے تجاوزات نہ ہو۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan