تخت بھائی ، واپڈا ایکسئین آفس کو منتقل کرنے پر انجمن تاجران کا شدید احتجاج

منگل 10 اپریل 2018


تخت بھائی (نمائندہ مانند) واپڈا ایکسئین آفس کو تخت بھائی شہر سے باہر منتقل کرنے پر مرکزی انجمن تاجران کا شدید احتجاج ۔ایکسئین آفس کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ تخت بھائی میڈیا کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر اور ممبر ضلع کونسل حاجی محمد طارق خان،نائب صدر اسد اللہ اسد ، سینئر نائب صدر محسن فواد ، جنرل سیکٹری میر اسلم ، ڈپٹی جنرل سیکٹری میاں شاہ خالد ، فنانس سیکٹری افتخار، آفس سیکٹری لال گل یوسف زئی ، انجمن سبزی فروشیان کے صدر شیر بہادر شیر ، اور دیگر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مطالبے پر ایک سال قبل وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے احکامات پر ایکسئین آفس کو واپڈا سب ڈویژنل تخت بھائی آفس میں کھول دیا گیا تھاجہاں ایکسئین اور آر اُو واپڈا نے باقائدہ کام شروع کیا جس کی وجہ سے عوام کو کافی ریلیف اور سہولت میسر آئی تھی لیکن ایک سازش کے تحت مذکورہ آفس کو شہری علاقے سے دور گریڈ سٹیشن جلالہ منتقلی کی جا رہی ہے جس کی اجازت علاقے کی عوام ہر گز نہیں دیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایکسئین آفس کو واپڈا سب ڈویژنل گریڈ سٹیشن منتقل کیا گیا تو مرکزی انجمن تاجران عوام کے ہمراہ ظالمانہ فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک آغاز کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈاپیسکو چیف اور دیگر واپڈا حکام پر ہوگی ۔ کیونکہ واپڈا آفس تخت بھائی ایسے جگہ پر قائم ہے ۔جہاں علاقے کی بجلی صارفین بر وقت کما حقہ استفادہ حاصل کرہے ہیں۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan