بٹ خیلہ ، مویشی پال لڑکے کی لاش جبن ون پاور ہاؤس درگئی سے نکال لی

بدھ 11 اپریل 2018


بٹ خیلہ ( نمائند مانند) سول ڈیفنس کے رضارکاروں نے دو روز قبل بٹ خیلہ نہر میں گرنے والے مویشی پال لڑکے کی لاش جبن ون پاور ہاؤس درگئی سے نکال لی یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب خار ٹینڈیل کے قریب پیش آیا جہاں پر مقیم مویشی پال خاندان کا تیرہ سالہ لڑکا ہشتمند ولد محمد سلیم سکنہ آتن درہ ضلع دیر رات کی تاریکی میں پاؤں پھسلنے سے نہر میں ڈوب گیا تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر سلمان لودھی کی ہدایت پر اگلی صبح آماندرہ ہیڈ ورکس سے نہر کے آہنی گیٹ بند کر کے پانی کی روانی روک دی گئی تھی تاہم الخدمت فاؤنڈیشن اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود لاش نہیں مل سکی جبکہ ایک روزکے وقفے کے بعد دوبارہ نہر بند کر کے انچارج سول ڈیفنس شوکت خان کی نگرانی میں پوسٹ واڈرنز نظام الدین اور نذیر الحق کی قیادت میں شہری دفاع کے رضا کا ر جبن درگئی کے پاور ہاؤس میں پھنسی لاش کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے جسے ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچایا گیا اور بعد ازاں لاش کو ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan