سوات ، خیبر پختونخواء پولیس کی تاریخ قربانیوں کی ایک درخشندہ مثال

بدھ 11 اپریل 2018


سوات (مانند رپورٹ) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمودکے خصوصی احکامات پر شہدائے پولیس کے لواحقین کو درپیش کسی بھی قسم کے مسئلے مسائل سے آگاہی حاصل کر نے اور اس کے فوری طور پر حل کرنے کے لیے ضلعی آفس میں ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر Spلوئر سوات خانخیل اوردیگر پولیس افسران سمیت شہدائے پولیس لواحقین نے شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(PSP )نے کہا کہ پولیس فورس کے جوانوں اور آفیسرز نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی۔ تاریخ میں ان کی قربانیوں کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔شہدائے پولیس لواحقین کے لیے زندگی کی تمام دستیاب سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔پولیس شہداء کے لواحقین کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔آپ لوگ بلا ججک کسی بھی وقت اپنے مسائل کو مجھ سے ڈسکس کر سکتے ہے ۔24 گھنٹے کے اندر آپ کے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ ضلعی پولیس سربراہ نے تمام سرکل DSPs اور SHOs کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین سے ملاقات کر کے ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور ان کے فوری حل کے لیے ٹھوس بنیادوں پرفوری اقدامات اُٹھائے ۔ضلعی پولیس سربراہ نے شہدائے پولیس لواحقین کو مذید سہولیات فراہمی کے لئے اپنا موبائل نمبر 03461119304بھی فراہم کیا گیا جس سے شہداء کے لواحقین بذریعہ ایس ایم ایس اور واٹس اپ رابطہ کرینگے۔اخر میں پولیس شہداء کے لوحقین نے ڈی پی او صاحب کو اپنے مسائیل سے اگاہ کیا،ڈی پی او صاحب نے انکی مسائیل حل کرنے کیلئے فوری احکامات جاری کی۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan