الپوری ، نرسیزایسوسی ایشن کا ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں احتجاج

بدھ 11 اپریل 2018


الپوری (مانند رپورٹ) شا نگلہ میں نرسیزایسوسی ایشن کا صوبائی قیادت کی کال پر نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں احتجاج - صوبائی حکومت کی صحت ملازمین میں خصوصاً نرسیز کو مسلسل نظراندازی پر اظہار تشویش- نرسیزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے - جس پر صوبائی حکومت سے ٹائم سکیل،ری سٹرکچرنگ،نجی کلینک کی اجازت،ایم ٹی ائی میں تفریق کا خاتمہ،سیاسی انتقامی کارروائیوں کی روک تھام ،نرس ڈائریکٹریٹ کا قیام سمیت سکیل وائز پروفیشنل الاؤنس کے مطالبے درج تھے۔بدھ کے روز شانگلہ کے ضلعی ہسپتال الپوری میں پرونشل نرسیز ا یسوسی ایشنکی کال پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا جس کی قیادت پرونشل نرسیز ا یسوسی ایشن ضلع شانگلہ کے چیئر مین طائف محمد کررہے تھے،احتجاج میں میل نرسیز کے ساتھ فیمیل نرسیز نے شرکت کی جس میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صلاح الدین،خلیل خان،اسرارخان،ریاض احمد،محمدقاسم،بلقیس بی بی ،خورشید،طلعت،سرحد بی بی،منہاز بی بی ودیگر نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت دیگر ہیلتھ ملازمین کی طرح نرسیز کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرکے اس کی فلفور منظوری دیں۔موجودہ حالات میں نرس ٹائم سکیل سمیت دیگر مطالبات کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،ڈاکٹرز سے ہم پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے،نرس محکمہ ہیلتھ میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے تاہم صوبائی حکومت کی مسلسل نظر اندازی کی وجہ سے پرونشل نرسیز گوناگوں مشکلات کا شکار ہیں۔ پرونشل نرسیز ا یسوسی ایشن کی عہدیداروں نے صوبائی قیادت کی کال پر 18اپریل تک مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ائندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔۔۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan