شا نگلہ میں ہفتہ سے جاری بارش کے بعد مین سڑکوں پر سلائیڈنگ

بدھ 11 اپریل 2018


الپوری (مانند رپورٹ) شا نگلہ میں ہفتہ سے جاری بارش کے بعد مین سڑکوں پر سلائیڈنگ،الپوری چکیسر مین روڈسمیت کروڑہ چکیسر روڈسلائیڈنگ سے کئی گھنٹے بند ۔عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔روڈ بندش سے گاڑیوں کی لمبے قطاریں لگ گئی۔چکیسرکروڑہ روڈ سلائیڈ پر گزشتہ سال ایک کروڑ سے زائد خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود معمولی بارش ہوتے ہی روڈ بند ہونا ضلعی انتظامیہ شانگلہ اور ضلعی حکومت کیلئے سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ عوامی حلقوں میں شدید تحفظات کا اظہار ۔ شانگلہ میں تیز ہواہوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری۔میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی۔ جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری اور ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ موسلا دھار بارش سے کہیں لنک سڑکوں پر سلائیڈنگ ٹریفک کے روانی میں عوام کو مشکلات کا سامنا۔سردی کی شدت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ۔ لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعما ل پھر سے شروع کیا ہے۔موسلادھار بارش کے بعد الپوری کے لوئی خوڑ ۔کانا کے خان خوڑ سمیت مختلف خوڑو ں اور برساتی نالوں میں طغیانی پانی کے بہاؤ میں اضافہ۔ ادھر چکیسر،کروڑہ روڈسلائیڈنگ سے کئی گھنٹے بند رہا ۔ آسمانی بجلی گرنے سے بالائی علاقوں میں درجنوں مویشاں بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ شانگلہ میں موسم سرما میں جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ کرآئی ، وادی شانگلہ میں جالا باری سے فصلوں کو نقصان کئی باغات متاثر ہوگئے ، شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا اور اس سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کے روز تک جاری بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے ۔۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan