شرینگل ،سر کاری سکولوں میں داخلہ مہم سے متعلق واک کا اہتمام

بدھ 11 اپریل 2018


شرینگل (نمائندہ مانند) شرینگل ،سر کاری سکولوں میں داخلہ مہم سے متعلق واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں دسٹرکٹ ایجو کیش آفیسر دیر بالا ،سب ڈویژنل ایجو کیشن آفیسر شرینگل،اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجو کیشن آفیسر شرینگل،ایس ڈی پی او شرینگل،ایس ایچ او شرینگل،سکولوں کے اساتذہ،طلباء والدین اور سیاسی افراد نے شرکت کی۔طلباء نے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور شرینگل بازار میں تعلیم سے متعلق نعرے لگائے۔واک کے اختتام پر شرینگل بازار میں طلباء اساتذہ اور عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے عبدالحق ڈی ای اودیر بالا کا کہنا تھا کہ حکومت بچوں کو سر کاری سکولوں میں تمام بنیادی سہو لیات کے ساتھ مفت معیاری تعلیم دے رہا ہے۔تاکہ آج کے بچے بڑے ہو گر بہترین شہری بن سکے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں داخلے کے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔والدین اپنے بچوں کے مستقبل بنانے کیلئے حکومت کے اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے آج ہی اپنے بچوں کو سکولوں میں بغیر کسی فیس کے داخل کرا ئیں۔ڈی ای او دیر بالا نے شرینگل مختلف سکولوں میں داخلہ مہم کا جائزہ لیا اورخود بھی بچوں کو سکول میں داخل کئے۔ڈی ای او دیر بالا نے مختلف سکولوں کے دورے کے موقع پر بچوں میں مفت تدریسی کتب اور انعامات بھی تقسیم کئے۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan