سخاکوٹ ، ٹھیکیداروں کی من مانیاں عروج پر

بدھ 11 اپریل 2018


سخاکوٹ (نمائندہ مانند) تحصیل درگئی میں ٹھیکیداروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئے ۔ ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے لگیں ۔ پوچھ گچھ پر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کے خلاف پروپیگنڈے روز کا معمول بن گیا ہے ۔ صوبائی حکومت کے ہدایات پر پورا نہ اُترنے والے ،، رینگ ،، کے عادی ٹھیکیدار وں نے سرکاری محکموں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔ درجن بھر ٹھیکیدار ترقیاتی کام ادھورے چھوڑ کر پورا بل وصول کرنے کے لئے دوڑ دھوپ کرنے لگیں ۔ تحصیل درگئی کے عوام نے ناقص میٹریل کا استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق :۔ تحصیل درگئی میں بیشتر ٹھیکیداروں نے ناقص میٹریل کااستعمال کرکے قومی خزانے کو بھاری ٹیکہ لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جبکہ متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی جانب سے پوچھ گچھ اور معیاری کام کرنے کے ہدایات پر سیخ پا ہو کر سرکاری اہلکاروں کے خلاف پروپیگنڈے شروع کردئیے ہیں ۔ انتہائی با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحصیل درگئی میں متعدد ایسی اسکیمیں ہیں جو کہ نامکمل ہے اور ٹھیکیدار اس کا پورا بل نکالنے کے لئے دوڑ دھوپ میں لگے ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب تحصیل کونسل درگئی کے اجلاس میں منتخب ممبران کے ترقیاتی فنڈز سے مکمل ہونے اسکیموں کے لئے متعلقہ منتخب ممبر سے این او سی لینا لازمی قراردیا گیا ہے لیکن ٹھیکیدار اس کے لئے کسی صورت تیار نہیں ہیں اور حیلے بہانے کرکے ترقیاتی اسکیموں میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور سرکاری اہلکاروں کو بے جا تنگ کر رہے ہیں سخاکوٹ(نمائندہ خصوصی) ولایت خان باچہ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan