پولیس سٹیشن تخت بھائی میں کھلی کچہری

جمعہ 13 اپریل 2018


تخت بھائی ( نمائندہ تخت بھائی)ڈی پی او مردان ڈاکٹر محمد خرم رشید نے کہا ہے کہ پولیس فورس امن وامان برقرار رکھنے اور معاشرے سے جرائم و بدامنی کے خاتمے کے لئے بھر پور کو ششیں کرہی ہے۔ سود انڈر پلے سمیت منشیات ، ہوائی فائرنگ لے خلاف عوام پولیس کے ساتھ کمر بستہ ہو کر علاقے اور معاشرے کو پُر امن بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرین ۔ وہ پولیس سٹیشن تخت بھائی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرہے تھے جس سے اے ایس پی تخت بھائی سرکل عثمان ٹیپو نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈی پی او خرم رشید نے کہا کہ موجودہ پولیس فورس جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی سے بنی ہے۔ امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے مثالی قربانیاں دیں ہیں ۔ قبل ازیں با رایسوسی ایشن تحصیل بھائی کے سابقہ صدر قمر زمان ایڈوکیٹ ، پریس کلب تخت بھائی کے سر پرستِ اعلی حاجی دوست محمد درویش ، پیپلز پارٹی ضلع مردان کے سابقہ جنرل سیکٹری ملک ظاہر پائندہ خیل ، ڈاکٹر رحمت گل ، ندیم محمد خان لوند خوڑ نائب ناظم قاضی اقبال اور ڈی آر سی تخت بھائی کے رجسٹرار حاجی محمد بشیر ناظم شیر زمین نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور مسائل کی نشاندہی کرائی۔ ڈی پی او خرم رشید نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس عوام دوست پولیس ہے۔ اور عوام و پولیس کے باہمی تعاون سے ہر جرائم و بدامنی کا خاتمہ اور پُر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے پولیس عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیں اور سود ، انڈر پلے اور آئس نشے کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کر کے ملوث عناصرکو نشانِ عبرت بنائیں۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan