ڈی آر سی ہنگو کو 1029مختلف تنازعات کے درخواستیں موصول

ہفتہ 14 اپریل 2018


ہنگو(نمائندہ مانند)گزشتہ تین سال کے دوران ڈی آر سی ہنگو کو 1029مختلف تنازعات کے درخواستیں موصول۔946تنازعات مصالحتی کمیٹی کی کوششوں سے حل۔ 85درخواستوں پر قانونی کاروائی کے لئے لیگل ایڈوائزر اور عدالتی کاروائی کے لئے ارسال کر دی گئیں۔ تنازعات کے حل کے لئے مصالحتی کمیٹی کے قیام سے جرائم کی شرح میں کمی اورباہمی تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوا۔ڈی آر سی کے قیام کا مقصد عوام کوجلداورسستا انصاف فراہم کرنا ہے۔عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔پولیس کی بے مثال قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ان خیالات کا اظھارضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرنے ڈی آر سی آفس ہنگومیں مصالحتی کمیٹی کے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کے موقع پرگزشتہ تین سالہ کارکردگی رپورٹ پرضلعی چیئرمین ڈی آر سی کمیٹی ملک عقل خان نے دیگرکابینہ اراکین کے ہمراہ ڈی پی او ہنگو آصف گوہرکوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سال میں ڈی آر سی کوزاتی تنازعات،عداوتوں،زمین،جائیداد،گھریلوناچاکیوں،رقوم کی لین دین وغیرہ مختلف نوعیت کی 1029 شکایتی درخواستیں موصول ہوئیں جس میں 946درخواستیں اورمعاملات کوکمیٹی کی مشترکہ جدوجہداورکاوشوں سے احسن انداز میں حل کرانے کے ساتھ ساتھ 85درخواستیں مزیدقانونی کاروائی کیلئے لیگل ایڈوائزراورعدالتی کاروائی کیلئے ارسال کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موصول شدہ درخواستوں میں سے اکثریت کا تعلق زر،زمین،جائیداد کے باہمی تنازعات جبکہ بدستور گیارہ زیرسماعت درخواستوں پرغورکیلئے کمیٹی کے مختلف پینل سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں کی انتھک محنت اورشب وروز مخلصانہ کاوشوں سے خونریزی کے خدشات کے حامل تنازعات سالہاسال کی پرانی رنجشیں اورزاتی عداوتیں ختم کرنا ممکن ہوااورعوام کوتھانہ کچہری کے چکرکاٹنے اوردربدرکی ٹھوکریں کھانے کی بجائے ان کے باہمی تنازعات خوش اسلوبی سے حل کرائے گئے۔اس موقع پرڈی پی او آصف گوہرنے مصالحتی کمیٹی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ائی جی خیبرپختونخواپولیس کی سربراہی میں اضلاع کی سطح پرمصالحتی کمیٹیوں کے قیام سے جرائم کی روک تھام اورعوامی تنازعات کے خاتمہ میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹی اپنے فرائص نیک سے سرانجام دیتے ہوئے عوامی مفادات کے تناظرمیں کوئی بھی روکاوٹ آڑے نہ آنے دیں اورعوام کوحصول انصاف کیلئے پولیس مکمل تعاون فراہم کریگی۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مصالحتی کمیٹی کے تعاون سے عوامی باہمی تنازعات کے پرامن حل،اتحاد واتفاق کی فضا کوفروغ دینے میں تمام تروسائل بروئے کارلائی گی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan