بٹ خیلہ ، پی ڈبلیو ڈی بھی انجینئرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال میں شامل

پیر 16 اپریل 2018


بٹ خیلہ (مانند رپورٹ) پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا بھی آل انجینئرز ایسوسی ایشن کی جاری قلم چھوڑ ہڑتال میں شامل ہو گئی ہے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر گل زمین اور جنرل سیکر ٹری شہریار صابر نے صوبے کی ہڑتالی انجینئرز برادری کے مطالبات کی مکمل حمایت کی ہے اور بطور اظہار یکجہتی خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سی اینڈ دبلیو دفاتر کے ملازمین اور فیلڈ ورکرز روڈ گینگ روڈ انسپکٹرمیٹ وغیرہ بھی آج 17اپریل سے انجینئرز کی حمایت میں مکمل ہڑتال کریں گے جبکہ کسی بھی قسم کی سرکاری ڈیوٹی نہیں کریں گے دریں اثناء یونین کے صوبائی صدر گل زمین نے اپنی کا بینہ کے ہمراہ انجینئرز کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور انھیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan