پاک فوج نے کبل ٹال میں غریب خاندانوں میں فری راشن تقسیم کیا

ہفتہ 14 اپریل 2018


کبل(عبدالسلام) پاک فوج کے جانب سے تحصیل کبل یوسی ٹال کے پہاڑی علاقہ گودھا میں درجنوں غریب خاندانوں میں فری راشن تقسیم کیا گیا راشن میں آٹا ،گھی،دالیں،چینی اور گھریلو ضروریات کی چیزیں شامل تھے اس حوالے سے گودھا میں فری راشن کیمپ لگایا گیا جس میں پاک آرمی کے جوانوں کے علاوہ وی ڈی سی چئیرمین صدام انقلابی سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر معززین علاقہ نے راشن کے تقسیم کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ علاقہ گودھا ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں پر غریب اور مستحق خاندانوں کو فری راشن کی فراہمی سے انکے مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ پاک فوج امن برقرار رکھنے سمیت لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فوج علاقے کے تعمیر وترقی اور عوام کے خوشحالی کے لئے مستقبل میں بھی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan