کبل،مجیب عالم خان کی تعیناتی ، جرائم پیشہ افراد ، اور منشیات فروشوں پر زمین تنگ

اتوار 15 اپریل 2018


کبل(عبد السلام)تھانہ کبل میں SHOمجیب عالم خان کی تعیناتی ، جرائم پیشہ افراد ، اور منشیات فروشوں پر زمین تنگ ، مجرم اشتہار ی بھی دھر لیا گیا ، 2941گرام چرس پکڑ لی ، 2843افراد پر شک کے با عث جدید سسٹم کے زریعے ان کا مکمل ڈیٹا چیک کیا گیا ، علاقے میں چوری واقعا ت کے جرم میں متعدد افراد کو قانون کے شکنجے میں لائیں مزید کاروائی کے لئے عزم کا بھر پور اظہار کیا گیا تحصیل کبل میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں سخت قانونی کاروائی کر کے معاشرے کو ہر قسم جرائم سے پاک کرنے کا عہد کر رکھا ہے عوام تعاون کریں تفصیلات کے مطابق تھا نہ کبل میں بحیثیت نئے SHOچارج لینے والے مجیب عالم خان نے پوری علا قے میں جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر تے ہوئے چوری ، منشیات فروشی اور شک کے بنا پر درجنوں افراد کو قانون کے شکنجے میں لا کر پکڑ لی علا قے میں مختلف اطلا عا ت چوری ، منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے پاداش میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور مزید کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے SHOنے کہا کہ علا قے میں جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف ایک منظم طریقے سے کاروائی جا ری رہی گی مختلف علا قوں میں کاروائی کر تے ہوئے 2843افراد کی کارڈ چیک کئی گئی جس میں 30افراد مشکوک ہونے کے بنا ء پر ان کو انٹاروگیٹ کیا گیا با قی کی جدید سسٹم کے ذریعے ڈیٹا چیک کر لی اس طرح کوئی روز کے دوران 107کے جرم میں 23جبکہ53افراد کو مختلف جرائم میں چالان عدالت ہوئے ہیں SHOمجیب عالم نے میڈیا کو بتا یا کہ مجرم اشتہاری محمد ارشاد ولد فرید ساکن منجہ کو گرفتار کیا گیااس طرح ہزاروں گرام چرس برآمد کر کے خلاف کاروائی کی گئی SHOنے مزید کہا کہ علا قے میں چوری کے الزام میں متعدد افرادکو پکڑ کر قانون کے شکنجے میں لائے اور علا قے سے ہر قسم جرائم کا خا تمہ کرنے کے لئے پولیس حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں تاکہ علا قے کو جرائم سے پاک کر کے منظم کاروائی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan