باجوڑ ،ترقیاتی منصوبے فنڈزکی عدم دستیابی کی وجہ سےضائع ہونےکاخدشہ

پیر 16 اپریل 2018


باجوڑایجنسی (نمائندہ مانند) فاٹا میں FDAکی طرف سے جاری سینکڑوں ترقیاتی منصوبے فنڈ ز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ضائع ہونے کا خدشہ ۔سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے پیش نظر ادھورے منصوبوں کی تکمیل کیلئے رفنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
تفصیلا ت کے مطابق فاٹا میں FDA فاٹا سیکرٹریٹ کی طرف سے شروع کئے گئے سینکڑوں منصوبے فنڈز کی تعطل کی وجہ سے رک گئے ذرائع کے مطابق فاٹا میں گزشتہ 9مہینوں سے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہمی بندش کی وجہ سے درجنوں زیر تعمیر منصوبے التواء کا شکار ہو گئے ہیں موسم گرما میں فاٹا کے علاقوں میں سیلاب آنے کے خطرات موجود ہونے کے باوجودمتعلقہ ذمہ داران کی طرف سے تاحال فنڈز فراہم نہیں کئے گئے ہیں جس سے سینکڑوں زیر تعمیر منصوبے سیلاب آنے کی صورت میں بہہ جانے کے قوی امکانات موجود ہے یاد رہے کہ زیر تعمیر منصوبوں کے لئے ٹائم ایکسٹینشن،گارنٹی انشورنس،ایگز مشن سرٹیفیکیٹس کا دورانیہ بھی ختم ہو چکا ہیں جس سے ٹھیکہ داران شدید مشکلات اور ذہنی ازیت کا شکار ہیں آل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے گورنر خیبر پختونخوا اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ فاٹا میں جاری تکمیل شدہ اورادھورے ترقیاتی سکیموں کیلئے فوری طور پر فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ جاری منصوبے بروقت مکمل ہو کر عوام کوریلف مل سکے 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan