بٹ خیلہ ، انجینئرزایسوسی ایشن کے مطالبات کے حق میں سی اینڈ ڈبلیو کالونی میں احتجاجی مظاہر

منگل 17 اپریل 2018


بٹ خیلہ ( نمائندہ مانند) پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ سب کمیٹی ملاکنڈ نے یو نین کے صوبائی صدر گل زمین کی ہدایت پر آل گورنمنٹ انجینئرزایسوسی ایشن کے مطالبات اور ہڑتال کے حق میں سی اینڈ ڈبلیو کالونی بٹ خیلہ میں احتجاجی مظاہر کیا میں محکمے کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے انجینئرز کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر یو نین کے ضلعی چیئرمین فقیر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ محکمہ مواصلات کے ملازمین نے انجینئرز برادری کے ساتھ ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سلسلے میںیو نین کے صوبائی صدراور ممتاز مزدور رہنما گل زمین نے اظہار یکجہتی کے طور پر انجینئرز کیمونٹی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور انھیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے انھوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام بند کر دیا گیا ہے اور جب تک صوبے بھر کی انجینئر زبرادری جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اس وقت تک سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی نمائدہ لیبر یونین کے ورکرز انجینئرز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے گے انھوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوش حالی میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھنے والے گورنمنٹ انجینئرز کے چارر ڈ آف ڈیمانڈپرفوری عمل درآمد کر کے اس کی منظوری دیں بصورت دیگر صوبے کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام بدستور بند رہے گا ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan