ہنگو ، تحریک انصاف کی ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کے افراد کی کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری

منگل 17 اپریل 2018


ہنگو (مانند رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کے خواہشمند افراد کی کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری۔ چند دنوں میں این اے 33کے لئے 6، پی کے 83کے لئے 5جبکہ پی کے84کے لئے 8خواہشمند رہنماؤں اور کارکنان نے ریجنل جنرل سیکرٹری کے ساتھ کاغذات جمع کرا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی قیادت کی جانب سے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند افراد کی کاغذات نامزگی جمع کرانے کے فیصلے کے بعد ضلع ہنگو کے ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں پر بھی عہدیداران اور کارکنان کی جانب سے کاغذات نامزگی کا سلسلہ جاری ہے۔مرکزی قیادت کی جانب سے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق صوبائی نشست کے لئے 50ہزار جبکہ قومی نشست کے لئے فی امیدوار 1لاکھ روپے فیس آن لائن جمع کرنے کے بعد فارم حاصل کر کے ریجنل جنرل سیکرٹری ملک اقبال کے پاس جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں پی کے 83کے لئے 5، پی کے 84کے لئے 8جبکہ این اے 33کے لئے 6خواہشمند امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں ۔پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری نور آواز ایڈوکیٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی کا سلسلہ 4مئی2018تک جاری رہے گا تا ہم اس دوران مزید بھی خواہشمند امیدواران کاغذات جمع کریں گے۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan