پی پی پی ،ٹکٹ کارکنوں کے مشورے اور نئے تنظیم کے مرضی سے دینے کا مطالبہ

اتوار 15 اپریل 2018


سخاکوٹ(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈنے ڈرائینگ روم کے سیاست کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ کارکنوں کے مشورے اور نئے تنظیم کے مرضی سے دینے کا مطالبہ کردیا ۔ملاکنڈ میں ضلعی اور تحصیل تنظیم سازی سے سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کا کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ کنونشن میں شریک ہزاروں کارکنوں کا فیصلہ تھا جسے پورے ضلع ملاکنڈ کے کارکنوں کی حمایت حاصل ہے ۔ صوبائی صدر اوردیگرصوبائی قائدین بند کمروں میں فیصلے کرنے کی بجائے کھلے میدان میں کارکنوں کے رائے سے فیصلے کریں بصورت دیگرکارکنوں کے مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل درگئی کے صدر محمد اعظم خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی لیاقت علی آف سخاکوٹ ، ضلعی سینئر نائب صدر عالمزیب خان،شاکر اﷲ خان ،تحصیل تھانہ بائیزئی کے صدر نیک حسین ،شاہد خان ،تازہ گل ، آمین خان ، کرم خان کباڑی ، باچہ گل ،گل محمد، جاوید خان ، پرویز خان ،سہیل خان ، افضل خان اور اظہار خان نے حجرہ محمد اعظم خان میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ضلعی و تحصیل قائدین نے کہا کہ 6آپریل کو تھانہ میں ہونے والے ورکرز کنونشن اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے برسی کے موقع پر پی پی پی ملاکنڈ کے ضلعی و تحصیل کابینہ کے عہدیداروں کے اعلان کو چند لوگ غلط رنگ دیکر اسے سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان سے منسوب کرکے ذاتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں حالانکہ نئے تنظیم سازی کا اعلان کنونشن میں شریک ہزاروں کارکنوں کے مشورے سے کھلے میدان میں کیا گیا ہے اور اس اعلان کو پورے ضلع ملاکنڈ کے کارکنوں کی حمایت حاصل ہے ۔ قائدین نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی اور صوبائی صدرمحمد ہمایون خان کھلے عام فیصلوں کی بجائے بند کمروں کے فیصلے کارکنوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں جو کہ ہمیں قابل قبول نہیں ہیں اورہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عام انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کارکنوں کے مشورے سے دئیے جائیں بصورت دیگر کارکنوں کے مشورے کے بغیر کسی اُمیدوار کی حمایت نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد نامکمل تنظمیں مکمل کرینگے کیونکہ موجودہ تنظیم پی پی پی کی تنظیم ہے اس لئے نظریاتی جیالوں کو خول میں بند کرنے سے گریز کیا جائے کہیں ایسا نہ ہوں کہ جیالے احتجاج کا سلسلہ شروع نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ملاکنڈ کے کارکنوں کے فیصلے بغیر مشاورت سے بند کمروں میں ہوتے رہے ہیں لیکن اب ایسا ہر گز نہیں ہو گا کیونکہ پی پی پی ایک جمہوری پارٹی ہے اورکسی کو قربانیاں دینے والے جیالوں کو دیوار سے لگانے کی اجازت نہیں دینگے
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan