ملاکنڈ، ترقیاتی کاموں اورنوکریوں کی بندش غیر قانونی ہے

اتوار 15 اپریل 2018


تھانہ ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مالاکنڈ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلےٰ کے معاون خصوصی شکیل خان ایڈوکیٹ نے قبل آز وقت ترقیاتی کاموں اور فنڈز کی بندش کو غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور بد معاشی قرار دیتے ہوئے عوام کے ساتھ انتہائی زیادتی اور ظلم قرار دیا ہے۔ شکیل خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت میں ابھی دو ماہ کا عرصہ باقی ہے اور ابھی سے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کے جائز استعمال پر پابندی لگادی گئی جو کہ انصاف کت تقاضوں کے منافی ہے۔ شکیل خان نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ آنے والے الیکشن صاف شفاف اور غیر اجانبدرانہ ہو لیکن اس کے لئے اور بھی بہت سے طریقے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں سمیت ترقیاتی کاموں کی پر سے فوری طور پر پابندی اُٹھانے اور مختص شدہ فنڈز کے صحیح طریقے سے استعمال کی اجازت دی جائے۔ اور اس کے خلاف کرنا عوامی مینڈینٹ کی توہین ہے ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan