حما یت اللہ مایارکاعمران جلسےمیں سرکاری وسائل پرشدیدردعمل

اتوار 15 اپریل 2018


تخت بھائی( نمائندہ تخت بھائی) ڈسٹرکٹ ناظم مردان حما یت اللہ ما یار نے آج تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کے سیاسی جلسے میں سر کاری اد اروں اور سر کاری وسائل کے استعمال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے الیکشن کمیشن آف پا کستان اور سپریم کورٹ آف پا کستان سے بلا تا خیر نوٹس لینے کا مطا لبہ کر دیا ۔ پا بندی کے با وجود سر کاری وسائل کا استعمال لمحہ فکریہ ہے ۔ تحریک انصاف اپنی ڈوبتی ناؤ کو بچانے کیلئے مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہے ہیں ۔ ٹکٹو ں کی تقسیم پر تحریک انصاف کا شیرازہ مکمل طور پر بکھر جائیگا ۔ وہ تخت بھائی میں اے این پی ملگری تنظیموں کے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر میاں طاہر ایڈو کیٹ کے حجرے میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخواہ کے نائب صدر محمد جا وید یو سفزئی ، ضلع مردان کے نائب صدر محمد ایوب یو سفزئی، جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمن ، ضلعی سا لار ملک آمان خان ، عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی سبز علی خان ، تحصیل کونسلر ذوالفقار علی بھٹو، ناظم جا وید علی،قاضی فرمان الحق اور دیگر پارٹی رہنماء بھی مو جود تھے۔انہوں نے کہا کہ دورہ مردان کے موقع پر ہا تھیان میں عمران خان کے لیئے ہیلی پیڈ ، سٹیج کر سیاں اور دیگر انتظا مات کی ذمہ داری سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ ڈویژن ، ہائی وے مردان ڈویژن اور دیگر سر کاری محکموں کی سپرد کی ہے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کو فوکل پرسن مقرر کرکے الیکشن قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ اسی طرح سپریم کورٹ کے واضح احکا مات کے با وجود بڑے بڑے سائن بورڈ لگا دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخواہ ا میں پنی جھوٹی ساکھ کو بچانے کیلئے سیاسی جلسوں میں حکو متی ادا روں کا سہا را لیکر حقائق سے چشم پو شی کررہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ آف پا کستان اس بارے نوٹس لیکر تحریک انصاف کو لگام دے جو نوشتہ دیوار بن چکی ہے ۔ الیکشن سے پہلے ایسے اقدا مات دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جتنا بھی زور لگائیں ان شاہ اللہ 2018کے الیکشن میں پختونخواہ کے عوام سو نامی کا جنازہ نکال کر دم لینگے ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan