بنوں ، اے ڈی پی برائے2017,2018 متفقہ طور پر منظور

پیر 16 اپریل 2018


بنوں (مانند رپورٹ) ۲۔ اے ڈی پی برائے2017,2018جنرل کونسلر محمد عثمان علی خان نے محلہ حبیب اللہ خان گلی؍ چار عدد پریشر پمپ، ۱۔ محمد عاصم خان ریلوے رو ڈ، ۲۔ عمر زمان خان محلہ منشیان ۳۔ عمران خٹک ویال منڈان گلی ۴۔ سکندری محلہ عبداللہ خان شامل ہے۔ جبکہ دیگر گلیات میں تھوم منڈی (پرانا)،جہانزیب گلی بمعہ سب سٹریٹ ، چھترام گلی، چچا گلی ، بین گلی ترقیاتی اے ڈی پی میں شامل ہے۔ بنوں نیبرہوڈ IIکونسل سٹی ون بنوں کا بجٹ اجلاس برائے 2017-18زیر صدارت نائب ناظم ملک شعیب سکندری منعقد ہوا۔ اجلاس میں ناظم حاجی سبز علی خان ، جنرل کونسلر ز محمد عثمان علی خان ، ملک مصطفی خان ، محمد ریاض خان، یاسر یونس خان، نعمان گل، نثار خان، یوتھ کونسلر وقار خان، کسان کونسلر زیر محمد خان، زوجہ شفیع اللہ خان، زوجہ حضرت گل، اقلیتی ممبر ویلسن، سیکرٹری ملک امیر اللہ خان، سیکرٹری شمائل خان، نیبر ہوڈ 4کونسل سٹی IIبنوں ناظم حاجی محمد اسماعیل خان، وغیرہ نے شرکت کیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل کونسلر محمد عثمان علی خان نے مرحوم خان بہادر خان ، جنرل کونسلر کے لئے خصوصی دعا کی تجویز پیش کی۔ اور ان کے لئے خصوصی دعا کی گئی، انہوں نے محلہ حبیب اللہ خان کو 2016-17اے ڈی پی میں نظر انداز کرنے پر دوبارہ 2017-18اور چار عدد پریشر پمپ دینے کی تجویز دی۔ اسی طرح دیگر ممبران نے تھوم منڈی (پرانا) ، جہانزیب گلی بمعہ سب سٹریٹ ، چھترام گلی، اور چچا گلی دی گئی۔ اور اے ڈی پی 2017-18مبلغ 23لاکھ روپے متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ اجلاس سے ناظم حاجی سبز علی خان ، نائب ناظم ملک شعیب سکندری، سیکرٹری ملک امیر اللہ خان، جنرل کونسلرز ملک مصطفی خان، یاسر یونس خان، نعمان گل، نثار خان، یوتھ ممبر وقار خان، کسان ممبر زیر محمد خان، زوجہ شفیع اللہ خان، زوجہ حضرت گل اور اقلیتی ممبر ویلسن نے خطاب کرتے ہوئے اس اے ڈی پی کو متفقہ طور پر منظور کیا۔ یاد رہے کہ 2016-17اے ڈی پی میں محلہ حبیب اللہ خان کی اے ڈی پی(جنرل کونسلر محمد عثمان علی خان ) اے ڈی پی کو نظر انداز کیا گیا تھا لیکن دوبارہ نئے اے ڈی پی میں شامل کیا گیا۔ اجلاس میں تمام ممبران کو ظہرانہ دیا گیا۔ اور اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan