سخاکوٹ ، دکانوں میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر خاکستر

پیر 16 اپریل 2018


سخاکوٹ ( نمائندہ مانند) سخاکوٹ میں دو دکانوں میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گئے ۔گذشتہ رات ڈیگئی مارکیٹ کے قریبی دکانوں میں اچانک بھڑک اُٹھی جس سے کپڑے ،گارمنٹس اور شوز کے دکانوں میں پڑے لاکھوں روپے کے سامان جل کر راکھ کے ڈھیر بن گئے۔مقامی ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ نے متاثرہ دکانداروں کو ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔تفصیلات کے مطابق :۔ اتوار اور پیر کے درمیانی شب سخاکوٹ ڈیگئی مارکیٹ کے قریب کیبنوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں شاہ وزیر خان ولد زبر شاہ کے کپڑے کے دکان اورعمرزمان ولد شاہ زمان کے گارمنٹس کے دکان میں لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے۔مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کے کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ شاہ وزیر نے ا پنے نقصان کا اندازہ تقریبأ تیس لاکھ روپے جبکہ عمرزمان نے نقصان تقریبأ 6لاکھ روپے بتایا ہے ۔آگ لگنے کی وجہ فوری طو رپر معلوم نہ ہو سکی ہے ۔مقامی ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ نے متاثرہ دکانوں کا دورہ کرکے متاثرین کیساتھ ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر تاجر وں نے ایم پی اے کو بجلی کے تاروں سے ممکنہ نقصانات سے بھی آگاہ کیا ۔مقامی انتظامیہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کر رہی ہے ۔ آگ لگنے سے نجیب اﷲ اور محمد نبی کے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan