کاٹلنگ ، کیمسٹس کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

بدھ 16 مئی 2018


کاٹلنگ (مانند نیوز ڈیسک) کیمسٹس کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، شٹر ڈاؤن کی وجہ سے بیماری میں مبتلا لوگ رل گئے۔ ہسپتالوں میں رش کے باوجود مریضوں کو دوا نہ مل سکی۔ حکومت بضد ہے اور انہوں نے کیمسٹوں کے ہڑتال کو بلا جواز قرار دیا۔ جبکہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اور پیرامیڈ یکس کے نمائندوں نے متنبہ کیا ہے کہ ان کے پاس احتجاج کے سوا کوئی دوسرا اپشن نہیں بچا ہے۔ تحصیل کاٹلنگ کے صدر جاوید احمد خان نے واضح کیا۔ کہ ہم بھی میڈیسن کے غیر قانونی کاروبار کے مخالف ہے۔ مگر 50سال سے چلنے والے لیگل ائز کاروبار پر قطعن قابل قبول نہیں ہے۔ اگر حکومت نے عوام کے مشکلات کا احساس نہ کیا تو پھر کل شٹر ڈاؤن کے بعد سڑکوں پر نکلنے کی کال دیں گے۔ اور مین شاہراہوں کو بند کردیں گے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ہم فطری طور پر پرتشدد احتجا ج کی جانب جائیں گے۔ کیونکہ ہم گزشتہ پانچ عشروں سے میڈیسن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ اور مطلوبہ کوالیفکیشن بھی رکھتے ہیں۔ مگر حکومت اصلاحات کے نام سٹرکچر کو ملیامیٹ کررہے ہیں۔ جن کے لئے ہم بالکل تیار نہیں ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ حکومت مذاکرات کے میز پر اجائیں گے اور اصلاحات کے عمل کو اگے بڑھائے۔ اور سٹرکچر کو خامیوں سے پاک کرکے مضبوط بنائیں۔ ختم کرنے کی کوشش نہ کریں بصورت دیگر حکومت ختم ہوجائے گی۔ 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan