سخاکوٹ ، امجد جمال خان نے حلقہ پی کے 19ملاکنڈ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

بدھ 16 مئی 2018


سخاکوٹ(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد جمال خان نے حلقہ پی کے 19ملاکنڈ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔ پارٹی ٹکٹ کے لئے کاغذات جمع کرادئیے ۔ ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں اور انشاء اﷲ اسی جذبے کے تحت حلقے کے عوام کے محرومیوں کا آزالہ کرینگے ۔ صوبائی اسمبلی کے نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان انہوں نے پارٹی ٹکٹ کے لئے کاغذات جمع کرانے کے بعد پریس کلب آفس میں پُر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر جمال شا ہ ، حسین شاہ ، ابراہیم شاہ اور افضل خان سمیت کثیر تعداد میں پارٹی کارکن ان کے ہمراہ تھیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُمیدوار امجد جمال خان، حسین شاہ اور جمال شاہ نے کہا کہ ہمارے اباؤ اجداد نے پی پی پی کے لئے بہت قربانیاں دئیے ہیں یہاں تک کہ شہید ذوالفقار علی بھٹودور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی ایک جمہوری پارٹی ہے اور پارٹی ٹکٹ کے لئے کاغذات و فارم جمع کرانا جمہوری حق اور قائدین کی ہدایت ہے جس پر عمل کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی پی کے 19ملاکنڈ کے نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ محمد اعظم خان نے بھی ٹکٹ کے لئے کاغذات جمع کرائے ہیں اس لئے مجھے ٹکٹ ملا یا محمد اعظم خان کو تو انشاء اﷲ ایک دوسرے کو بھر پور سپورٹ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حلقے میں عملی تبدیلی لانا چاہتے ہیں جو کہ عوام کا بھی مطالبہ ہے اس لئے پارٹی قائدین سے بھی مطالبہ ہے کہ 20سال تک اقتدار کرنے والے مقامی قیادت کی جگہ نئے قیادت کو خدمت کا موقع دیں ۔ امجد جمال خان اور حسین شاہ نے کہا کہ ملاکنڈ منی لاڑ کانہ ہے اور یہاں سے کامیاب ہونا ذاتی فعل نہیں ہے بلکہ یہ پارٹی اور کارکنوں کا ووٹ ہے اور انشاء اﷲ ٹکٹ ملنے کے بعد عوام اور پارٹی کارکن یہی ووٹ مجھے دینگے ۔ ٹکٹ کے اُمیدوار امجد جمال نے کہا کہ ہم سیاسی تعصب نہیں بلکہ خدمت کے جذبے کے تحت میدان میں نکلے ہیں اور اور سالہاسال سے خدمت کرتے آرہے ہیں ۔ حسین شاہ اور ٹکٹ کے اُمیدوار امجد جمال نے کہا کہ ہمیں قائدین پر مکمل اعتماد ہے کہ انشاء اﷲ ہمارے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پارٹی ٹکٹ دینگے کیونکہ ہماری نیت صاف ہے اور سیاست کا مقصد صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرینگے ۔ 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan