پاکستانی یوتھ کو ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال کرنا چاہیے ،حماد صافی

منگل 26 مارچ 2019


ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پاکستانی یوتھ کو ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال کرنا چاہیے، سکلز فل نوجوان ہی ملک کو صحیح سمت پر لا سکتاہے،جدیدٹیکنالوجی کی بہتر استعمال سے ملک کو ترقیاتی ممالک کے صفوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ننھنا پروفیسر حماد صافی نے تحصیل ٹل کے درسمند سکول میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سالانہ یوم والدین تقریب میں حماد صافی کے ٹل سکاؤٹس کے لیفٹنٹ کرنل نوید عباس،سابق قومی اسمبلی امیدوار حاجی رنگین خان،جمعیت علماء اسلام(س) رہنمامولانا عبدالرفیع،انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان ضلعی صدر طفیل خان سمیت پرنسپل فرہادجان،عمائدین علاقہ سکول بچوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔تقریب سے درسمند سکول کے طلباء و طالبات نے ملی نغمیں،نعت،خاکے اور تقاریر پیش کئے۔تقریب سے حماد صافی،ونگ کمانڈر نوید عباس،حاجی رنگین خان،طفیل محمد خان،عبدالرفیع اور پرنسپل فرہاد جان نے خطاب کیا۔ننھنا پروفیسر حماد صافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے بزرگوں اور بچوں کی بے پناہ پیارومحبت نے دوسری بار تحصیل ٹل دورے پر مجبور کیا۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ جتنا ہوسکے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں کیونکہ دنیا میں جنگیں کتاب،قلم اور ٹیکنالوجی پر جیتی جاتی ہیں۔اس موقع پر کمانڈر ٹل سکاؤٹس کرنل نوید عباس نے طالبات کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنت کو ماں کے قدموں تلے رکھا ہے لیکن ہم پاکستانی عورت کو بنیادی سہولیات خصوصاً تعلیم پر توجہ نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ شعور کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ انہوں نے درسمند بچیوں کو ہنرمندی میں مہارات حاصل کرنے کیلئے سلائی مشینیں دینے کا اعلان کیا۔تقریب کے اخر میں مہمانان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں،سائیکلز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan