ہنگو پولیس کا جرائم پیشہ آفراد کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن

منگل 26 مارچ 2019


ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو پولیس کا جرائم پیشہ آفراد کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن۔تازہ کاروائیوں میں مختلف علاقوں سے مطلوب2مجرم اشتہاریوں سمیت24قانون شکن آفرادگرفتار۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے7پستول،2رائفل،130گرام چرس100مختلف بورکے کارتوس،2چارجرزاور1لیٹرشراب برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی سرکل عمرحیات خان کی قیادت میں تھانہ سٹی ایس ایچ اوایس آئی فضل خان نے ایلیٹ فورس اورلیڈیزپولیس کے ہمراہ تھانہ سٹی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرآئیک آپریشن کرتے ہوئے مطلوب2مجرم اشتہاریوں سمیت24جرآئم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے7پستول،2رائفل،2چارجرز100مختلف بورکے کارتوس،1لیٹرشراب،130گرام چرس برآمدکرکے قبضہ پولیس کی گئی ہے.ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کے مطابق جرآئم پیشہ عناصرکے خلاف پولیس سرچ اپریشن کاعمل مزیدتیزکردیاگیاہے.عوام کے جان ومال کے تحفظ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے موثرتدارک کیلئے ہنگو پولیس تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan