کبل ، وفاق میں خزانہ خالی، وزیر خزانہ بھی استعفیٰ دے چکے ،جے یو آئی

اتوار 21 اپریل 2019


کبل (مانند نیوز ڈیسک) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ وجے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وفاق میں خزانہ خالی ہے وزیر خزانہ بھی استعفیٰ دے چکے ہیں ،امریت ہو یا جمہوریت پر قدغن ہو یا عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری میں وکلاء نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ،آئینی جدوجہد میں وکلاء کا کردار نمایاں ہے ،ملک میں آئین پر عمل درامد صحیح معنوں میں نہیں ہو رہا جے یو آئی نے عدلیہ کی آزادی میں وکلاء کے ساتھ شانہ بشانہ ہوکر قربانیاں دی ہے ہماری فیصلوں پر بیرونی طاقتیں مسلط ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبل بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ پی کے 7کے ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان ، ضلعی ناظم محمد علی شاہ ،تحصیل ناظم حاجی رحمت علی ،سابق ایم پی اے رحمت علی خان ،پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حاجی فضل مولا کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی شخصیات سمیت وکلاء برادری بڑی تعداد میں شریک تھے عبدالغفور حیدری نے نومنتخب کابینہ سے حلف لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملک میں ڈیکٹیٹر شپس کے راج رہی ہے صدارتی نظام کی افادیت ہم نے دیکھئے ہیں جس سے پاکستانی عوام خوب واقف ہے اگر پارلیمانی نظام کو چلنے دیا جائے اور یہ ریاست میں مستحکم ہوں تو یہی ہماری ملک کے لئے فائدہ مندہوگا ،جو لوگ صدارتی نظام کی حمایت کررہے ہیں دراصل وہ ملک میں ڈیکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے مسائل حل نہیں ہوسکتے جس کا مطلب یہ ہے کہ جن لوگوں کو وازتیں ملے تھے وہ ناکام ہوگئے ہے ملک میں مہنگائی ،بیروزگاری اور غربت کا راج قائم کرکے لوگوں کو فاقوں پر مجبور کردئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے نومہینوں میں ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے اور ایک قدم بھی معاشی طور پر اگے نہیں بڑھ گئے روزانہ 16سو ارب روپے کے قرضے لئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری بس چلیں تو ہم اس نالائق اور سلیکٹیڈ حکومت ایک دن کے لئے چلنے نہیں دیں گے کیونکہ منتخب تو نہیں ہے بلکہ یہ دھاندلی کی پیداوار حکومت ہے اس موقع پر نومنتخب صدر کبل بار ایسوسی ایشن آشفاق احمد خان ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری رحیم اللہ ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan