بٹ خیلہ ، میرٹ خلاف اور غیرقانونی بھرتیاں پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

اتوار 21 اپریل 2019


بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) صوبے کے سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے مختلف محکموں میں خلاف میرٹ اور غیر قانونی بھر تیوں کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر نے کا فیصلہ کیا ہے ممتاز قانون دان اخونزادہ اسد اقبال مقد مے کی پیروی کریں گے سیاسی بنیادوں پر کی گئی بھرتیاں توہین عدالت کے ساتھ ساتھ غریب ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ہے ان خیالات کا اظہارپی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صو بائی صدر گل زمین سینئر نائب صدر حاجی سید غفار شاہ ایریگیشن ایمپلائیز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدرسید تحسین اللہ جنرل سیکرٹری محمد نبی ضلعی صدر شفیع اللہ ایپکا کے صوبائی نائب صدر محمد سہیل نے مشتر کہ پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت اور موجود ہ صوبائی وزرا ء و اراکین اسمبلی اور ان کے کارندوں نے صو بے کے مختلف سرکاری محکموں موا صلات ایری گیشن پبلک ہیلتھ اور صحت وغیرہ میں وسیع پیمانے پر سیاسی بنیادوں اور بھار ی رشوت پر من پسند افراد کو خلاف میرٹ و غیر قانو نی بھرتی کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ بھرتی کا قانو نی اختیار نہ ہونے کے باوجود ایم این ایز وایم پی ایز نے محکموں کو یر غما ل بنا رکھا ہے جبکہ اپنے دباؤ اور کارندوں کے ذریعے وسیع پیمانے پر بھر تیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فوت شدہ وسبکدوش ملازمین کے مختص کوٹے کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے جو کہ عدالتی فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے انھوں نے کہ سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے اس ظلم و نا انصافی کو نہ صرف پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک بھی چلائی جائے گی اور حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan