لکی مروت پولیس کا آئس نشہ کے خلاف آگاہی واک

اتوار 21 اپریل 2019


لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ محمد نعیم خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع لکی مروت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عبدالحئی کا ڈپٹی کمشنر لکی جہانگیر آعظم ڈسٹرکٹ ناظم اقبال حیسن،نائب ناظم عرب خان،تحصیل ناظم حاجی ہدایت خان عسک خیل، سابقہ ضلعی ناظم اشفاق احمد خان میناخیل، وحید اسلم خان ایڈووکیٹ بیکوخیل، فرید خان میناخیل کے ہمراہ منعقدہ آگاہی واک میں سکول کے بچوں, کالجزاور یونیورسٹیوں کے طلباء, منتخب بلدیاتی نمائندوں,تاجر تنظیموں کے عہدیداروں,مذہبی وسیاسی جماعتوں کے اکابرین,عمائدین شہر, سول سوسائٹی کے ارکان, وکلاء,اساتزہ, ڈاکٹرز, مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادسمیت میڈیا کے نمائندوں اور مقامی پولیس حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سکول کے بچوں نے منشیات کی روک تھام کے لئیے آگاہی واک کے دوران ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔جن پر منشیات کے استعمال کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔۔منشیات کے خلاف اگائی واک کے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کے ڈی۔پی۔او لکی مروت عبدالحئی کا کہنا تھا کہ منشیات ایک لعنت ہے اور اس لعنت کے استعمال سے اپنی نوجوان نسل کو بچانا پولیس اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے. منشیات کا کاروبار کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف اعلان جہاد کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والوں سے زیادہ منشیات فروش ہمارے نشانے پر ہیں اور ایسے عناصر کا پیچھا کرکے انہیں کہیں بھی نہیں چھوڑا جائیگا. نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہے۔بدقسمتی سے ہمارے ملک میں منشیات سے نوجوان نسل براہ راست متاثر ہورہی ہے۔اس کے روک تھام کیلئے پولیس اپنا بھرپور کردرا دا کر رہی ہے۔لیکن پولیس کیساتھ ساتھ معاشرہ میں اس کے نقصانات اور بچاو کیلئے ہم سب کو بھر پور رول ادا کرنا ہوگا۔معاشرے میں اس کے خلاف شعور اجاگر کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔خود بھی ہر قسم نشے سے دور رہیں اور اپنے دوستوں کو کسی بھی قسم کی نشہ میں مبتلا دیکھے تو اُس کواسکے نقصانات سے آگاہ کرکے نشہ چُھڑوانے میں مدد کریں۔ڈی۔پی۔او نے آگاہی واک کے شرکاء کو منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او نے واضح کردیا کہ جامع حکمت عملی کے تحت ضلع بھر میں منشیات کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے جسکے کامیاب نتائج برآمد ہورہے ہیں. انہوں نے کہا کہ آگاہی واک کا مقصد لوگوں میں منشیات سے ہونیوالے نقصانات اور نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بننے والے عناصر کو اجاگر کرنا ہے. انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ منشیات کے خلاف اس مہم میں پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں اور آگے بڑھتے ہوئے ملک و قوم کی مستقبل کے معماروں کی روشن مستقبل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات کا استعمال مطلب موت ہے نشہ انسان کو دیمک کی طرح آہستہ آہستہ کھا جاتا ہے۔لیکن جب تک انسان کو خبر ہوتی ہے وقت ہاتھ سے نکل چکا ہوتا ہے, عماہدین علاقہ مشران، ناظمین سمیت علما کرام اپنے اپنے علاقوں میں اس کے متعلق ایک کمپین چلائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ واقف ہو سکیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan